آریا فیصل آباد ڈویژن کا تنظیمی اجلاس، دو نئے نائب صدور مقرر
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) آریا فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام رانا فلور ملز، چک نمبر 29 موڑ، امین پور بنگلہ روڈ فیصل آباد میں ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا،
جس میں برادری کے اتحاد، تنظیمی امور، نوجوانوں کی شمولیت، فلاحی منصوبوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ رانا حبیب الرحمن خان نے کی۔ اس موقع پر صدر آریا فیصل آباد ڈویژن رانا ریاست علی خان، جنرل سیکرٹری رانا شاہد اکرم خان، سینئر نائب صدر رانا ایوب اسلم منج سمیت تنظیم کے عہدیداران، معززین اور برادری کے متعدد افراد شریک ہوئے ۔ حافظ رانا اسد علی خان اور رانا محمد طاہر کو آریا فیصل آباد ڈویژن کا نائب صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments