مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا: اعجاز احمد قاسمی
چناب نگر (نامہ نگار )سماجی کارکن اعجاز احمد قاسمی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ، جبکہ موجودہ معاشی حالات میں عام آدمی ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے ، روزگار کے محدود مواقع اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ۔ ان کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ، جس کے معاشرے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔اعجاز احمد قاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے ، عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments