ماموں کانجن میں سیم نہر پل کی تعمیر کا آغاز، 5 کروڑ 24 لاکھ روپے لاگت آئے گی
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)حلقہ پی پی 103 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری جہازیب صفدر شاکر کی کاوشوں سے ماموں کانجن میں سیم نہر پل کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔
مقامی افراد کے مطابق سیم نہر پل طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا، جس کے باعث شہریوں، سکول جانے والے بچوں، مریضوں اور روزانہ سفر کرنے والے افراد کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔چودھری جہازیب صفدر شاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پل کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ 24 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں اور منصوبے پر عملی کام شروع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments