روزنامہ دنیاکی خبر پر ایکشن، 9 روز بعد تشددکا مقدمہ درج
بلوچنی (نمائندہ دنیا)روزنامہ دنیاپر خبر نشر ہونے کے بعد تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے 9روز بعد تشدد کے ایک مقدمے کا اندراج کر لیا، جس پر متاثرہ شہری میاں عرفان نے میڈیا اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انصاف کی امید ظاہر کی ہے ۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود چک 74 رب لوہکے میں نو روز قبل میاں عرفان نے الزام عائد کیا تھا کہ حویلی سے گھر جاتے ہوئے مخالفین رانا جعفر اور شہزاد نذیر گروپ کے افراد نے انہیں آہنی پائپوں، ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ شہری کے مطابق درخواست اور میڈیکل رپورٹ پولیس کو جمع کرانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے دنیا نیوز، ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ رانا مظہر الحق اور دیگر متعلقہ پولیس افسروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مقدمے کی شفاف تفتیش کی جائے گی اور ذمہ دار ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments