بھوانہ میں منشیات فروش گرفتار 1240 گرام ہیروئن برآمد

بھوانہ میں منشیات فروش گرفتار  1240 گرام ہیروئن برآمد

بھوانہ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \"ڈرگ فری پنجاب\" کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران تھانہ بھوانہ پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1240 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اسد اللہ نے سب انسپکٹر عدنان واجد اور پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر وگھ روڈ، موریاں والا چوک کے قریب کارروائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...