’’تزکیہ و سلوک اور عصری چیلنجز‘‘ جامعہ محمدی شریف میں خطاب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ،جامعہ محمدی شریف کے زیرِ اہتمام دورِ حاضر کے روحانی اور سماجی مسائل کے حل کے حوالے سے ‘‘تزکیہ و سلوک اور عصری چیلنجز’’ کے موضوع پر ایک اہم توسیعی خطبے کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں معروف پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم،ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد،نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے فکر انگیز گفتگو فرمائی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے اپنے خطاب میں صوفیائے کرام کی روشن تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments