چنیوٹ : مون سون شجرکاری مہم کا آغاز، پودے لگائے گئے

چنیوٹ : مون سون شجرکاری مہم کا آغاز، پودے لگائے گئے

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈاکٹر نوید عاطف نے مہم کا افتتاح کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران مختلف سرکاری مقامات پر پودے لگا کر شہریوں میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد احمر علی اور دیگر افسروں نے جھمرہ روڈ پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس، نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر افسران نے سرسبز و شاداب ماحول، ماحولیاتی تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور صحت مند فضا کی دعا بھی کی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا قومی اور سماجی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت و دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...