بلوچستان کے واقعات ملکی سلامتی کیخلاف گہری سازش :بیرسٹرعمراحمدمنے خان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹرعمراحمدمنے خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات محض امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ایک گہری سازش ہے ۔
بلوچستان کے شہریوں پرحملہ پاکستان پرحملہ ہے ۔دہشت گرتنظیمیں بھارت کی سرپرستی میں ملک دشمن ایجنڈے پرعمل پیراہیں انہوں نے پاک فوج اور دیگرسیکورٹی اداروں کے ان بہادرشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنایا۔ان کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments