بوڑھی خاتون کو پوتے سمیت بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
امینہ خاتون اپنے گھر پر پوتے کے ہمراہ موجود تھی ملزموں نے دھاوا بو دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بوڑھی خاتون کو کمسن پوتے سمیت قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے امینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر پوتے کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے انہیں قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ گھر سے باہر نکال دیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments