شہری کا چالان کر نیوالے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
شہری نے اہلکار کو زخمی کر دیا ، دھمکیاں دیتے ہوئے محکمانہ امور میں مداخلت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کا چالان کرنا ٹریفک اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، شہری نے ٹریفک اہلکار کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو روک کر اس کی گاڑی کا چالان کیا۔ تو شہری نے ٹریفک اہلکار کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے زخمی کرنے کے ساتھ دھمکیاں دیتے ہوئے محکمانہ امور میں بھی مداخلت پیدا کی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments