گاڑی کی خریدو فروخت کے دوران خاتون سے فراڈ

گاڑی کی خریدو فروخت کے دوران خاتون سے فراڈ

ملزم نے لاکھوں کی گاڑی بیچی ،فائل اس کے نام ٹرانسفر نہ کی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کی خریدو فروخت کے دوران خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سعدیہ نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اسے لاکھوں روپے مالیت کی رقم کے عوض گاڑی فروخت کی۔ لیکن گاڑی کی فائل اس کے نام ٹرانسفر نہ کی گئی۔ بعد ازاں ملزم دھوکہ دہی سے گاڑی بھی لے گیا اور جلد واپس کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے گاڑی بھی خوردبرد کر لی گئی۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...