کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کا رفاہ یونیورسٹی کا دورہ
بارشی پانی محفوظ کرنے کے منصوبے کا جائزہ،آگاہی کیلئے عملی اقدامات پر اتفاق
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ضلعی آفیسر پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز، تجمل حسین لنگڑیال نے رفاہ یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کا دورہ کیا۔ورے کے دوران ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر محمد خلیل الرحمٰن نے انہیں یونیورسٹی میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے لیے قائم کیے گئے ری چارج ویل (کنویں) کا معائنہ کرایا اور اس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی جانب سے یونیورسٹی کو صاف پانی کی فراہمی، پانی کے مؤثر استعمال اور آبی وسائل کے تحفظ کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ ادارہ طلبہ میں صاف پانی کے استعمال اور پانی کے ضیاع کی روک تھام سے متعلق آگاہی اور عملی اقدامات کے فروغ کے لیے رفاہ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments