اسسٹنٹ کمشنر کامل فتیانہ میں مریم نواز ہیلتھ کلینک میں سہولیات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کامل فتیانہ میں مریم  نواز ہیلتھ کلینک میں سہولیات کا جائزہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے مل فتیانہ میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے طبی عملے کی حاضری، صفائی ، ادویات دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلینک میں موجود مریضوں سے ملاقات کرکے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا۔ ارم شہزادی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور بلاامتیاز طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ فرائض کی انجام دہی میں کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...