لیبر تنظیموں کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
وفاقی اور صوبائی بجٹ میں محنت کش طبقے کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا: رہنما
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کی مختلف لیبر تنظیموں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی معاشی و صنعتی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان لیبر کونسل کے بابا لطیف انصاری، رانا ریاض، میاں شہباز، افضل اعوان، میاں منور قیوم، اجمل عرفانی، فضل الٰہی، ملک نذیر احمد، میاں اعجاز حسین، احسان الٰہی ظہیر، رانا عظیم، منور، عطفت، رانا شفیق، ساجد اقبال بٹ، رانا شبیر، ملک نذیر، اسلم اعوان، اسلم معراج، محمد ارقم اور دیگر مزدور رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں محنت کش طبقے کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صنعتوں، بالخصوص پاور لوم سیکٹر، کی بندش کے باعث ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں، لیبر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کی بحالی، بے روزگاری کے خاتمے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments