جنرل بس سٹینڈ جدید ٹرمینل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

جنرل بس سٹینڈ جدید ٹرمینل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

مسافروں کو معیاری سہولیات کیساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی بہتر ماحول میسر آئے گا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس اسٹینڈ کو جدید طرز کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جہاں مسافروں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی بہتر ماحول میسر آئے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد راشد نے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ٹرمینل میں جدید داخلی و خارجی گیٹس، کشادہ ویٹنگ ایریا، انتظامی دفاتر، پٹرول پمپ، فوڈ اسٹریٹ، بچوں کے لیے پلے ایریا، ہوٹل، مسجد، وسیع پارکنگ، کارگو آفس، ریڑھی بازار ایریا، سروس ایریا اور ایئرکنڈیشنڈ و نان اے سی بسوں کے لیے الگ الگ بے (Bays) قائم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے تھری ڈی ڈیزائن کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر، مرمت اور تزئین و آرائش کے منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...