پانی پینے کے تنازع پر محنت کش پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

پانی پینے کے تنازع پر محنت کش پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

شوکت علی کی پانی پینے کے معاملے پر کالونی کے سکیورٹی گارڈز سے تلخ کلامی ہوگئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے میں پانی پینے کے تنازع پر نجی ہاؤسنگ کالونی کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے ایک محنت کش کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شوکت علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بھتیجا اینٹوں کی ٹرالی اتارنے کے لیے چھوٹی نہر روڈ پر واقع ایک نجی کالونی میں گیا تھا۔ اس دوران پانی پینے کے معاملے پر کالونی کے سکیورٹی گارڈز سے تلخ کلامی ہوگئی۔مدعی کے مطابق گارڈز نے مبینہ طور پر اس کے بھتیجے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے درخواست کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...