گاڑی کے شیشے توڑ کر نقدی موبائل اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کے شیشے توڑ کر نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں شہباز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ملزمان نے مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments