ٹرانسفر ہونے والی کمشنر مسرت جبیں کی سٹاف سے الوداعی ملاقات
فیصل آباد میں مختصر تعیناتی یادگار رہی،مسرت جبیں ،ریجنل پولیس آفیسر بھی شریک ہوئے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والی کمشنر مسرت جبیں نے کمشنر آفس کے افسران اور عملے سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سہیل اختر سکھیرا بھی موجود تھے ۔کمشنر مسرت جبیں نے افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کمشنر آفس کے افسران نے ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیے ، جبکہ مؤثر باہمی رابطے کی بدولت مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ان کی مختصر تعیناتی یادگار رہی، جس کے دوران ڈویژن کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے گئے ۔ انہوں نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی بھرپور معاونت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments