صحافی ڈاکٹر سردار عتیق الرحمن خان بھٹہ سپردِ خاک
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )مقامی صحافی ڈاکٹر سردار عتیق الرحمن خان بھٹہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مرحوم، ملک نور محمد بھٹہ کے صاحبزادے ، ڈاکٹر حبیب الرحمن بھٹہ کے بھائی اور حفیظ الرحمن بھٹہ کے برادر تھے ۔ وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، تاجر، صحافی، ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ انہیں سوگوار عزیز و اقارب کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments