ٹوبہ :پہلی ہی بارش میں اربن فلڈنگ منصوبہ غیر مؤثر ثابت

 ٹوبہ :پہلی ہی بارش میں اربن فلڈنگ منصوبہ غیر مؤثر ثابت

بارش کاپانی ٹینکوں میں منتقل ہونے کے بجائے مختلف علاقوں میں کھڑا رہا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہری علاقوں کو بارش کے پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے اربن فلڈنگ منصوبے کے تحت کروڑوں کی لاگت سے تعمیر سات انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک پہلی ہی بارش میں غیر مؤثر ثابت ہوئے ، جس کے باعث شہر کی متعدد سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں کئی گھنٹوں تک بارش کا پانی جمع رہا۔منصوبے کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر جدید طرز کے زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کیے گئے تھے تاکہ بارش کا پانی فوری طور پر جمع کرکے شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ سے بچایا جا سکے ، تاہم حالیہ بارش کے دوران پانی ٹینکوں میں منتقل ہونے کے بجائے مختلف علاقوں میں کھڑا رہا، جس سے شہریوں، تاجروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ، لیکن بارش کے بعد بازار، سڑکیں اور گلیاں زیر آب رہیں۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، متعدد دکانوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔شہری اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کا تکنیکی آڈٹ کرایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ واٹر سٹوریج ٹینک اپنی مکمل استعداد کے مطابق کام کر رہے ہیں یا ان کی ڈیزائننگ، تعمیر یا نکاسی آب کے نظام میں کوئی خامی موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...