خواتین اور اہلخانہ کو گھر گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
نصرت بی بی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ترکھانی کے علاقے میں نصرت بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر انہیں گھر میں گھس کر قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments