بارش سے کچا باڑا گر گیا، خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

بارش سے کچا باڑا گر گیا، خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

حادثہ سرگودھا روڈ، چناب نگر کے علاقے میں پیش آیا،زکمی ہسپتال منتقل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بارش کے باعث مویشیوں کا کچا باڑا منہدم ہونے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق یہ حادثہ سرگودھا روڈ، چناب نگر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلسل بارش کے باعث مویشیوں کا کچا باڑا اچانک گر گیا۔ ملبے تلے دب کر 45 سالہ ستاں بی بی، زوجہ برخوردار، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کا 22 سالہ بیٹا شہباز اور 25 سالہ بہو کرن بی بی زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبی خاتون کی لاش اور دونوں زخمیوں کو نکال لیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...