بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی:ڈی پی او نیوٹ

 بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی:ڈی پی او نیوٹ

ڈاکٹر نوید عاطف کی اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات ، ان کے مسائل سنے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر نوید عاطف نے اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور تفتیشی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیے جائیں اور تفتیش کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے ۔ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق بروقت انصاف کی فراہمی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران کی نگرانی میں اہم مقدمات کی تفتیش کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کسی وجہ سے تھانوں میں ان کا مسئلہ حل نہ ہو تو وہ بلاجھجک ان کے دفتر آئیں، ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...