سانحہ جڑانوالہ :ایک ملزم کو 10 سال قید، 7 ملزم بری

سانحہ جڑانوالہ :ایک ملزم کو 10 سال قید، 7 ملزم بری

ملزم میاں عرفان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سزا سنائی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سانحہ جڑانوالہ سے متعلق تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج مقدمات نمبر 1296 اور 1297 کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے چک نمبر 61 گ ب اور 120 گ ب میں توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم میاں عرفان ولد یوسف، سکنہ مہارانوالہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر سات دیگر ملزمان کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے محفوظ شدہ فیصلہ فریقین کے دلائل اور دستیاب شواہد کی روشنی میں سنایا۔عدالتی فیصلے کے مطابق مقدمات سے متعلق مزید قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...