عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت کانفرنس اہلحدیث کے مؤقف کو اجاگر کیا: رہنما
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث لڈیانہ ماہنی کے رہنماؤں قاری جاوید اقبال مہر، قصیر ارشاد لڈیانہ سیال، مہر بلال اور مہر امجد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی نے جھنگ میں پرامن عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت کانفرنس منعقد کرکے یہ ثابت کیا کہ جماعت نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ سے محبت و عقیدت رکھتی ہے ۔قاری جاوید اقبال مہر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ان کے ایمان کا حصہ ہے اور تحفظ ناموسِ رسالت، عقیدہ ختم نبوت اور عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت کے دفاع کے لیے وہ اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments