شورکوٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
35 سالہ روبینہ لال پمپ کے ذریعے کپڑے دھو رہی تھیں کرنٹ لگ گیا
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ کے نواحی علاقے پھٹیاں والی پل کے قریب کپڑے دھونے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق 35 سالہ روبینہ بی بی زوجہ سیف اللہ لال پمپ کے ذریعے کپڑے دھو رہی تھیں کہ اس دوران انہیں اچانک بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم خاتون موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کا تعلق پھٹیاں والی پل کے علاقے سے تھا۔ لواحقین کی درخواست پر ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments