جماعت اسلامی کا 50 نئی جامعات اور ٹیکنیکل کالجز کے قیام کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا 50 نئی جامعات اور ٹیکنیکل کالجز کے قیام کا مطالبہ

تعلیم کے شعبے کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے مناسب وسائل مختص کیے جائیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر طلبہ و طالبات کے لیے 50 نئی یونیورسٹیاں اور ٹیکنیکل کالجز قائم کیے جائیں، جبکہ تعلیم کے شعبے کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے اس کے لیے مناسب وسائل مختص کیے جائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ پر بڑھتے ہوئے تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے خصوصی رعایتیں اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے ۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قرآن و سنت کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک، دینی و اخلاقی اقدار پر مبنی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ نوجوان اعلیٰ کردار کے حامل شہری بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے کم از کم میٹرک تک لازمی تعلیم کے ساتھ محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور سائنسی و تکنیکی شعبوں میں ترقی کے ذریعے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے آگے بڑھ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...