سی ای او ایجوکیشن کا سمندری کا دورہ، انگلش لینگویج سنٹر اور تعلیمی اداروں کا معائنہ

سی ای او ایجوکیشن کا سمندری کا دورہ، انگلش  لینگویج سنٹر اور تعلیمی اداروں کا معائنہ

سمندری (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن فیصل آباد راؤ عبدالکریم نے سمندری کا دورہ کیا،

جہاں انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں قائم انگلش لینگویج سنٹر اور دیگر تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران سی ای او نے انگلش لینگویج سنٹر میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ سے ملاقات کی، ان سے گفتگو کی، مسائل سے آگاہی حاصل کی اور سنٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کی پرنسپل رخسانہ رحمان سے بھی ملاقات کی اور انہیں گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی۔بعدازاں سی ای او ایجوکیشن نے سمندری کے دیگر تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا اور وہاں انتظامی و تدریسی امور کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...