غیر معیاری،مضر صحت کالی مرچ بنانے والا یو نٹ سیل
پلاسٹر آف پیرس اور خطرناک کیمیکل سے مصالحہ جات بنائے جاتے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے کرتارے والا میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نجی یونٹ کو چیک کیا۔ جہاں مبینہ طور پر پلاسٹر آف پیرس اور خطرناک کیمیکل کی مدد سے غیر معیاری اور مضر صحت کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات تیار اور مارکیٹ میں سپلائی کئے جا رہے تھے ۔ جس پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نجی یونٹ کو سیل کر کے واقعہ میں ملوث ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments