جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا شہری گاڑی سمیت گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے شہری کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقے میں پیٹرولنگ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کار سوار شہری کو روک کر چیک کیا۔ جس کی جانب سے کار پر بوگس نمبر پلیٹ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ جس کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments