پولیس ملازمین ظاہر کرتے نو سر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا

پولیس ملازمین ظاہر کرتے نو سر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا

بلا ل اپنے کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا ، نو سر بازوں نے روک لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو نوسر بازوں نے اپنا شکار بنا لیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے بلال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کہ اس دوران راستے میں نامعلوم نوسر بازوں نے اسے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا۔ جبکہ قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...