سیل شدہ بھٹے کو غیر قانونی طور پر دوبارہ چلانے پر مقدمہ
بھٹے سے ماحولیاتی الودگی پھیل رہی تھی،پولیس نے کارروائی شروع کر دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل شدہ بھٹے کو غیر قانونی طور پر دوبارہ سے چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں قائم اینٹوں کے بھٹے کو آلودگی پھیلانے کی وجہ سے سیل کیا گیا تھا۔ جسے مبینہ طور پر ملز موں نے غیر قانونی طور پر سیل توڑ کر دوبارہ سے کام شروع کر دیا۔ جس سے ماحولیاتی الودگی پھیل رہی تھی۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments