فوڈ سیفٹی سسٹم میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہے :سلمیٰ بٹ

فوڈ سیفٹی سسٹم میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہے :سلمیٰ بٹ

ملاوٹی اشیائے خورونوش کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی:معاون وزیراعلیٰ

لاہور( کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خوراک کے معیار اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی نظام میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہی ہے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں شفافیت بڑھانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن، جدید مانیٹرنگ سسٹمز اور باڈی کیمز سمیت مختلف اقدامات پر کام جاری ہے تاکہ قانون پر یکساں عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے ان کا خیرمقدم کیا جبکہ سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین رانا نثار، آصف خان، رانا شعبان اختر، محسن بشیر اور شیخ فیاض سمیت کاروباری برادری کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ صارفین کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی ہر مہذب معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور لاہور چیمبر ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتا رہا ہے جو عوام کو بہتر اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...