ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بجٹ 2.808 ارب روپے تجویز
غیر ترقیاتی، ترقیاتی ، سرکاری فنڈڈ منصوبوں کیلئے بجٹ، گورننگ باڈی سے منظوری
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عطا الحق کھوکھر کی زیر صدارت فنانس سب کمیٹی برائے بجٹ 2026-27ء کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی طور پر 2 ارب 808 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار روپے بجٹ تجویز کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن و ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ فرحان مجتبیٰ، سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ امجد خاور حیات، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ فہد اعجاز، کمشنر آفس کے نمائندہ محمد اسلم، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس محمد رمضان، ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد ابوبکر، ڈائریکٹر اربن پلاننگ راشد محمود، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محسن رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس رانا احسان قدیر اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔
کمیٹی کے مطابق بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے ایک ارب 719 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار روپے ، ایم ڈی اے کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 866 ملین روپے جبکہ حکومت کے فنڈڈ منصوبوں کے لئے 222 ملین 443 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجویز کردہ بجٹ کی حتمی منظوری ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس سے حاصل کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments