پرائس کنٹرول کمیٹی ، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم
سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، پرائس کنٹرول اقدامات اور گرانفروشی کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری، سیکرٹری ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول، ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ محمد عثمان، متعلقہ افسران اور تاجران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے مقررہ نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، جبکہ مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے تمام متعلقہ محکمے مؤثر پرائس کنٹرول اقدامات کو یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments