بھاٹی گیٹ منصوبہ:نئی سکیمیں شامل کئے جانیکا انکشاف

بھاٹی گیٹ منصوبہ:نئی سکیمیں شامل کئے جانیکا انکشاف

باقاعدہ منظوری نہیں لی گئی،حکومتی ہدایت پر سرکلر روڈکو شامل کیا:پراجیکٹ ڈائریکٹر

لاہور (شیخ زین العابدین) ٹیپا کی جانب سے بھاٹی گیٹ توسیعی منصوبے میں اصل پی سی ون سے ہٹ کر نئے ترقیاتی کام شامل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ابتدائی طور پر صرف بھاٹی گیٹ کی اپ گریڈیشن پر مشتمل منصوبہ اب متعدد اضافی سکیموں تک پھیل چکا ہے ۔سرکلر روڈ اپ گریڈیشن، انڈر پاس، زیرِ زمین پارکنگ اور سڑک کی مزید توسیع جیسے منصوبے بھی اس کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بعض نئی سکیموں کی تاحال متعلقہ فورمز سے باقاعدہ منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ توسیع منصوبے میں مرحلہ وار نئی سکیمیں شامل کیے جانے کا معاملہ سامنے آ گیا ہے ۔ منصوبے کا ابتدائی پی سی ون صرف بھاٹی گیٹ کی اپ گریڈیشن تک محدود تھا، تاہم بعد ازاں اس میں مختلف ترقیاتی منصوبے شامل کیے جاتے رہے ۔منصوبے میں سب سے پہلے بھاٹی گیٹ انڈر پاس کو شامل کیا گیا، جبکہ اس کے بعد سرکلر روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ بنا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر روڈ توسیع منصوبے کی تاحال کسی متعلقہ فورم سے باقاعدہ منظوری نہیں لی گئی، جس کے باعث منصوبے کے دائرہ کار میں مسلسل اضافے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سرکلر روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کو بھاٹی گیٹ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...