اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ریکارڈ کیپر مبینہ رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ریکارڈ کیپر مبینہ رشوت لیتے گرفتار

ملزم کو مبینہ طور پر نشان زدہ رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جھنگ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں تعینات ریکارڈ کیپر ظفر اقبال کو مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کے مطابق موضع کھیوا کے رہائشی محمد وارث نے شکایت کی تھی کہ ریکارڈ کیپر تصدیق شدہ نقول جاری کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے ۔ شکایت کی تصدیق کے بعد سول جج شہروز شاہین رانجھا کی نگرانی میں سرکل آفیسر محمد اختر سعید کی قیادت میں ٹریپ ریڈ کی گئی۔کارروائی کے دوران ملزم کو مبینہ طور پر نشان زدہ رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اور رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ شہری حلقوں نے اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ایسے اقدامات بلاامتیاز جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...