تاجروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
پہلے ہی کافی ٹیکسز ہیں مزید دباؤ کے بجائے ریلیف کو ترجیح دی جائے :شاہد رزاق
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل اور صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاجر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام پہلے ہی مختلف ٹیکسوں کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں، اس لیے مزید مالی دباؤ ڈالنے کے بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے۔
کیونکہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔مرزا طالب صدیق بیگ، ملک عباس اشرف، مرزا مظہر صدیق بیگ، ثمریز سومی، چوہدری اعجاز احمد، حاجی شمشاد، ایس ایم ایوب، عبدالقیوم انور، عبدالوحید خالق رامے ، حاجی عبدالحمید، ملک ذوالفقار علی، ملک عاصم صفدر، فیصل وحید، اقبال وزیر، غلام نبی بٹ، چوہدری ارشد گجر، میاں اشرف مٹھو، عمران مجید ملک اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور مہنگائی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments