ٹوبہ :ڈیڑھ ارب روپے سے سٹریس ریسرچ سینٹر زیر تعمیر

ٹوبہ :ڈیڑھ ارب روپے سے سٹریس ریسرچ سینٹر زیر تعمیر

کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیمینار ،فروٹ پراسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا مطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر 405 ج ب میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے جدید سٹریس ریسرچ سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے ، جسے زرعی تحقیق اور جدید کاشتکاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے سابق چیئرمین یونین کونسل میاں ارشد جمیل کے ڈیرے پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں محکمہ زراعت کے افسران، زرعی ماہرین اور مقامی کاشتکاروں نے شرکت کی۔ سیمینار میں جدید زرعی تحقیق، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور زیر تعمیر سٹریس ریسرچ سینٹر کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔

شرکاء نے حکومت پنجاب کے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریسرچ سینٹر کے ساتھ فروٹ پراسیسنگ پلانٹ بھی قائم کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کینو سمیت مختلف پھلوں کی پیداوار ہوتی ہے ، لیکن پراسیسنگ کی جدید سہولت نہ ہونے کے باعث کاشتکار مناسب منافع حاصل نہیں کر پاتے ۔کاشتکاروں کے مطابق اگر فروٹ پراسیسنگ پلانٹ قائم کیا جائے تو مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن ممکن ہوگی، جس سے برآمدات، زرِ مبادلہ اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...