ڈجکوٹ: 30 کروڑ روپے کا بیوٹیفکیشن منصوبہ غفلت کا شکار

ڈجکوٹ: 30 کروڑ روپے کا بیوٹیفکیشن منصوبہ غفلت کا شکار

منصوبہ ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا،قیمتی اشیاء ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفکیشن منصوبے کو مبینہ طور پر انتظامی غفلت کا سامنا ہے ، جہاں افتتاح سے قبل ہی مختلف تنصیبات خراب ہونے اور قیمتی سامان چوری ہونے کی شکایات سامنے آ گئی ہیں۔ تقریباً 30 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبہ ایک سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔ شہریوں کے مطابق منصوبے میں نصب فواروں کی موٹریں چوری ہونے کے باعث فوارے بند پڑے ہیں، جبکہ آرائشی قیمتی اشیاء بھی چوری اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔ بازار کی دکانوں پر نصب کاغذی شیڈز بھی گرنا شروع ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت دو مرتبہ لگائی گئی قیمتی گھاس مناسب آبپاشی نہ ہونے کے باعث سوکھ چکی ہے ، متعدد لائٹس خراب ہو گئی ہیں اور لگائے گئے قیمتی درخت بھی زمین بوس ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ماڈل بازار میں مویشی پھولدار پودے بھی کھا رہے ہیں۔مقامی شہریوں حاجی پرویز سندھو، میاں اعظم رامے ، رانا صغیر ٹیپو، الطاف خان اور دیگر نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی فوری بحالی، دیکھ بھال اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوامی سرمایہ ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...