کچہری میں اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش ناکام

کچہری میں اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش ناکام

دلشاد ظہور کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ کچہری میں تعینات پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس سے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ٹال دیا گیا۔پولیس کے مطابق دلشاد ظہور نامی شخص، جو اڈہ گڑھ مہاراجہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، گیٹ نمبر ایک سے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا، جس پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے اسے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ گڑھ مہاراجہ سے جھنگ تک سفر کے دوران پٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں اسلحہ بردار شخص کو کیوں نہ پکڑ سکیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...