بچیانہ،جڑانوالہ روڈ خستہ حالی کا شکار، شہریوں کا فوری تعمیر کا مطالبہ
سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے ، ٹوٹ پھوٹ اور اڑتی دھول کے باعث ٹریفک متاثر
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )بچیانہ،جڑانوالہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ علاقہ مکینوں نے سڑک کی فوری مرمت یا ازسرنو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے ، ٹوٹ پھوٹ اور اڑتی دھول کے باعث ٹریفک جام، حادثات اور گاڑیوں کو نقصان معمول بن چکا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دھول مٹی سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ طلبہ، ملازمین اور دیگر مسافروں کو بروقت اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر و مرمت کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments