شہری آبادی میں مویشی رکھنے پر اعتراض، کارروائی کا مطالبہ

شہری آبادی میں مویشی رکھنے پر اعتراض، کارروائی کا مطالبہ

شہری حدود میں مویشی رکھنے سے صفائی اور سیوریج کے مسائل بڑھ گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) گیلانی محلہ کے رہائشیوں نے شہری آبادی میں مویشی رکھنے کے باعث گرین بیلٹس، پودوں اور نجی لانز کو نقصان پہنچنے پر انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق ملک خالد عرف پپو کے پالتو بھینسوں، گایوں اور گھوڑوں نے نہر کی پٹری، کرماں والا چوک، وی وی ریسٹورنٹ سے ہیون میرج ہال تک واقع گرین بیلٹس کو نقصان پہنچایا، جبکہ شہری حدود میں مویشی رکھنے سے صفائی اور سیوریج کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔اہل علاقہ نے مؤقف اختیار کیا کہ رہائشی علاقوں میں مویشی رکھنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورایہ سے مطالبہ کیا کہ مویشیوں کو سرکاری پھٹک میں منتقل کرکے ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...