قیمتوں میں اضافے سے قبل پٹرول پمپوں پر فروخت بند
پمپ مالکان نے مبینہ طور پر قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اپنا سٹاک روک لیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں متعدد پٹرول پمپوں پر فروخت بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں کے مطابق مختلف پٹرول پمپوں پر \"پٹرول ختم ہو گیا ہے \" کا جواز پیش کرتے ہوئے فروخت روک دی گئی، جس کے باعث گاڑی مالکان کو ایک پمپ سے دوسرے پمپ تک پٹرول کی تلاش میں بھٹکنا پڑا۔ذرائع کے مطابق بعض پٹرول پمپ مالکان نے مبینہ طور پر قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر اپنا اسٹاک روک لیا۔ شہریوں نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ اداروں کو شکایات کے باوجود صورتحال کا مؤثر نوٹس نہیں لیا گیا۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پٹرول پمپوں کا فوری معائنہ کیا جائے اور اگر مصنوعی قلت پیدا کرنے کی تصدیق ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments