ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو بھجوا کر مقررہ وقت میں ان کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے واٹس ایپ نمبر 0370-4022020 بھی متعارف کرایا گیا ہے ، جہاں گھر بیٹھے شکایات ارسال کی جا سکتی ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے اور شہری جرائم کی بروقت اطلاع دے کر پولیس کا ساتھ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments