ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ
وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ فیز III کیلئے قائم پی ایل سی ہیلپ ڈیسک کا بھی معائنہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کرتے ہوئے سول ویٹرنری ہسپتال کمالیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس کمالیہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے او پی ڈی سروسز، الٹراسونوگرافی، میڈیسن سٹور، کولڈ چین ویکسین سٹور، صفائی، سٹاف کی حاضری، ریکارڈ اور تشخیصی و علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز III کے لیے قائم پی ایل سی ہیلپ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا اور اہل مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور رہنمائی کا جائزہ لیا۔
بعدازاں ڈاکٹر حیدر علی خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمانہ ترقیاتی پروگراموں اور وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز III پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اہل مویشی پال حضرات کی بروقت رہنمائی، مؤثر سہولت کاری اور محکمانہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز II میں سو فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کرنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر حنا ظفر کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ ضلعی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments