حاضری یقینی بنائی جائے ، غفلت پر کارروائی ہوگی: ایم ڈی واسا

حاضری یقینی بنائی جائے ، غفلت پر کارروائی ہوگی: ایم ڈی واسا

شہریوں کے مسائل کو بروقت حل کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے :ثاقب رضا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے تمام افسران اور ملازمین کو دفاتر میں بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے آنے یا غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو بروقت اور معیاری انداز میں حل کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ا

نہوں نے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین مقررہ اوقات کے مطابق اپنی حاضری یقینی بنائیں۔انہوں نے انتظامی حکام کو ہدایت کی کہ ہیڈ آفس کے علاوہ پی ایم یو سمندری روڈ، پی ایم یو نڑوالا روڈ، کلمہ والی ٹینکی اور دیگر دفاتر میں بھی ایڈمنسٹریشن کا عملہ روزانہ صبح 9 بجے اچانک دورہ کرکے افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کرے ۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ جو افسران یا ملازمین صبح ساڑھے 9 بجے تک اپنی حاضری یقینی نہ بنائیں، ان کی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کرکے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...