مسلح ملزموں کے سڑک پر ناجائز قبضہ کی رپورٹ طلب
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی نے تحصیلدار اقبال مند سے مسلح ملزموں کے سڑک پر ناجائز قبضہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
موضع عنایت شاہ کے رہائشی امیر میتلہ نے ڈی ایس پی احمدپورسیال ارشد علوی کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ محکمہ مال کی جانب سے واگزار کرائی گئی سڑک کو صفدر، عارف سمیت دس ملزموں نے بذریعہ ٹریکٹر دوبارہ مسمار کر کے قبضہ کر لیا اور عام پبلک کیلئے گزرگاہ کو بند کر دیا جسے واگزار کروایا جائے اور ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments