مثالی گاؤں پروگرام کرپشن کیس پرمقدمہ ، 6 ملزم گرفتار

مثالی گاؤں پروگرام کرپشن کیس پرمقدمہ ، 6 ملزم گرفتار

7 کروڑ 59 لاکھ کی ادائیگیوں پر اینٹی کرپشن کی کارروائی ، 12ملزموں پرمقدمہ درج

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کے مثالی گاؤں پروگرام میں ناقص میٹریل کے استعمال ،ایڈ وانس و بو گس ادائیگیوں کے ذریعے 7 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد مبینہ کرپشن کے معاملہ میں اینٹی کرپشن پولیس نے 12ملزموں کیخلاف مقد مہ درج کر کے کیس میں ملوث 6 ملزموں گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی شکایات پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم کی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں میں اچانک آمد کے بعد جاری مثالی گاؤں پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا ۔پراجیکٹ میں ناقص اور غیر معیاری مٹیریل کا استعمال اورتعمیراتی معیار کم ترین نکلا، استعمال کردہ تعمیراتی میٹریل کی لیب رپورٹ بھی ناقص نکلی تھی ،افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے کسی گاؤں میں کو ئی بھی ترقیاتی کام نہ ہو نے کے باوجود کنٹریکٹرز کو ایڈوانس و بوگس ادائیگیوں کی نشاندہی بھی ہوئی ، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اینٹی کرپشن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر، ٹھیکیدار، انجینئر، سائٹ انسپکٹرز اور سروئیر سمیت12افراد کیخلاف مقد مہ درج کر کے 6ملزموں کو گرفتار کر لیا ،جبکہ متعلقہ محکمہ کے افسروں و اہلکاران کے کردار کے تعین کیلئے مزید انکوائری جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...