شارٹ سرکٹ پر آگ بھڑک اٹھی،چار افراد جھلس گئے ،گھریلو سامان خاکستر

 شارٹ سرکٹ پر آگ بھڑک اٹھی،چار  افراد جھلس گئے ،گھریلو سامان خاکستر

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)صابر چوک شاہد شہید روڈ پر شارٹ سرکٹ پرگھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد متاثر ہوئے جن میں 52 سالہ ارشد، 30 سالہ ذیشان، 50 سالہ شہناز کوثر اور 16 سالہ عائشہ شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...